واٹر ٹینکر نے ہائی روف کو کچل دیا ، گاڑی میں سوار ڈرائیور جاں بحق اسکول کے بچے محفوظ رہے ۔

563

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صفورا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ہائی روف کو کچل دیا ، گاڑی میں سوار ڈرائیور جاں بحق،پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار ٹینکر کو سڑک پر دیکھا جاسکتا ہے،

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے گلستان جوہر صفورا چورنگی کے قریب تیز رفتار بے قابو واٹر ٹینکر نمبر TKE-2079کی ہائی روف نمبر CAL-3077کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہائی روف کا ڈرائیور 40سالہ نوشاد ولد ایوب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نور اکبر ہمایوں خاں کو گرفتار کر کے متوفی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا،

ہیڈ محرر رانا اجمل نے بتایا ہے کہ متوفیہ اپنے دو بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ بدقسمتی سے حادثہ کا شکار ہوگیا ، اس ہی علاقہ کا رہائشی تھا، واضح ر ہے کہ فوٹیج میں تیز رفتار ٹینکر کو سڑک پر دیکھا جاسکتا ہے ٹینکر شہریوں سمیت کئی گاڑیوں کو روندتے ہوئے دکان کے اندر جا گھسا حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے تھے،

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سے تین افراد سڑک پر ہائی ایس وین کے پاس کھڑے باتیں کر رہے تھے ٹینکر نے گاڑیوں کے ساتھ سڑک پر کھڑے افراد کو بھی روند دیا حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا ۔ ورثاءکا کہنا ہے کہ تدفین کے بعد مقدمہ درج کرائینگے۔