ٹرین کے ذریعے اسمگل کی جانے والی منشیات لانڈھی اسٹیشن پر پکڑی گئی ،

633

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اندرون ملک سے کراچی لائے جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ لانڈھی اسٹیشن پرپولیس نے پکڑ لی،ریلوے پولیس منشیات اور ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی اسٹیشن پکڑی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ کی خبرکو پولیس کی جانب سے چھپانے کے لئے پولیس نے ملزم اور اس سے برآمد کی جانے والی منشیات کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کی گئی تھی، واضح رہے کہ منشیات اندرون ملک سے پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی شہر میں سپلائی کے لئے لائی جارہی تھی،پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروش کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔