آئی جی سندھ نے ذاتی کاموں اور دفتری کاموں کے باعث چھٹی کو متعلقہ ڈی آئی جی کی اجازت سے مشروط کر دیا ۔

279

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے ذاتی کاموں اور دفتری کاموں کے باعث بنا اجازت چھٹی کرنے والے افسران کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق افسران ایڈیشنل آئی جی اور متعلقہ ڈی آئی جی کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے بنا اطلاع دیئے چھٹی پر جانے والے افسران کے لیے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر افسران اپنے ذاتی کاموں اور دفتری کاموں کے باعث بنا اجازت چھٹی کررہے ہیں، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران ایڈیشنل آئی جی اور متعلقہ ڈی آئی جی کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کریں گے،

اپنے ذاتی کاموں اور دفتری کاموں کے لیے چھٹی کرنے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہوگا، ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی کے لیے افسران ٹیلی فون کے ذریعے اطلاع دیں گے،دفتری کام کے لیے چھٹی پر جانے والے افسران واپسی پر آئی جی کو بریفنگ دینے کے پابند ہونگے،پولیس کے تمام افسران پر ہدایت نامہ پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔