شہباز گل کو معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان

342

افتخار درانی کے مستعفی ہونے کے بعد شہباز گل کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان شہباز گل  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا کی جگہ لیں گے۔

شہباز گل کافی عرصہ سے وفاق میں متحرک ہیں۔ وزیراعظم کی صحافیوں سے حالیہ ملاقات میں بھی شہباز گل شریک تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی مستعفی