نعمت اللہ خان نے پوری زندگی کلمہ حق بلند کرتے ہوئے شہادت پائی ۔جماعت اسلامی

761

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف،نائب امراءطارق مجتبیٰ خان،احمر خان،محمداکرم قریشی،جنرل سیکرٹری عرفان احمداور سیکریٹری اطلاعات نیک محمد نے کہا ہے کہ سابق امیر جماعت اسلامی کراچی وسابق صدر الخدمت فاﺅندیشن پاکستان اورسابق سٹی کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے اپنی پوری زندگی کلمہ حق بلند کرتے ہوئے شہادت پائی

اور اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔محب دین،محب وطن، امانت ودیانت سے کام کرنے اور غریب مظلوم کے دکھ درد کا احساس رکھنے میں رول ماڈل تھے۔جماعت اسلامی اور کراچی کے سٹی ناظم کے حیثیت سے ان کی خدمات ہمشہ یاد اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنی رہیں گی۔اللہ تعالیٰ ان کی پوری زندگی کی خدمات کوقبول فرمائے اور مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطاءفرمائے۔