نعمت اللہ خان کے انتقال پر میئر کراچی کا ردعمل

957

میئر کراچی وسیم اختر نے سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ 22 اگست 2019 کو میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس کے دوران جوش خطابت میں اعتراف کیا کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی نعمت اللہ خان اچھی طرح سے شہر کے معاملات چلا ئے بعدازاں جو خرابیاں آئیں ان کی ذمے دار ایم کیو ایم ہی ہے مگر آج کی ایم کیو ایم اور اس وقت کی ایم کیو ایم میں فرق ہے۔

https://www.jasarat.com/2020/02/25/former-amir-jamaat-e-islami-leader-nematullah-khan-died/

سابق سٹی ناظم کراچی وجماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان انتقال کر گئے

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے اورکراچی کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق مئیر کراچی کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا۔

نعمت اللہ خان کراچی کے 26ویں میئر تھے اور انہوں نے 2001 سے 2005 تک میئر کراچی کے طور پر خدمات انجام دیں۔نعمت اللہ خان یکم اکتوبر1930ء کو ہندوستان کے علاقے اجمیر شریف میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعدانھوں نے سن 1948 میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں آبسے۔نعمت اللہ خان ایک کامیاب وکیل و متحرک فلاحی شخصیت تھے اور کراچی کی خدمت پر بابائے کراچی کہلائے جاتے تھے۔