بلوچ کالونی میں 4گھنٹے تک ناکہ لگاکر لو ٹ مار کی ورادت شہری ہزاروں روپے نقد ی ، موبائلز فونز اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔

579

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی میں 4گھنٹوں تک ناکے لگا کر مسلح ملزمان نے 13 ڈکیتیوں کی وارداتیوں میں شہریوں سے نقد رقم ، موبائلز فونز اور قیمتی اشیائ لوٹ کر فرار ہوگئے ، جبکہ 9 شہری مقامی تھانے شکایات درج کرانے پہنچ گئے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو میں متاثرین پولیس کے برتاو اور بدسلوکی کی شکایت بھی کر رہی ہیں ، تاہم ایس ایچ اونے ایک ہی مقدمہ میں سب کونمٹاکرماموں بنادیا، پولیس کاشہریوں کے ساتھ ناراسلوک،متاثرہ افرادنے ڈی آئی جی ایسٹ سے ایس ایچ او بلوچ کالونی کیخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں 4 گھنٹوں کے دوران 13 ڈکیتیاں، ڈاکومزے مزے سے شہریوں کو لوٹتے رہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالے ویڈیو میں 9 متاثرہ شہری مذکورہ تھانے میں شکایات درج کرانے پہنچ تو ایس ایچ او بلوچ کالونی نے ایک ایف آئی آر مشترکہ درج کرنے پر بضد تھے ، جبکہ شہریوں سے پولیس افسران و اہلکاروں کی بدسلوکی اور دھمکیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں،

متاثرین کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان 4 گھنٹوں میں 13 شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون، نقدی، لیب ٹاپ چھین کر بلا خوف و خطر فرار ہو گئے، ڈاکوو ¿ں کے ہاتھوں لٹنے والے شہری تھانہ بلوچ کالونی پہنچنا شروع ہو گئے اور 4 گھنٹومیں 13 مدعییوں نے الگ الگ مقدمہ درج کر نے کے لیے درخواست دی ، جس پر تھانیدار آگ بگولہ ہو گئے اور تمام مدعیوں کی ایک مقدمہ درج کرنے پر ڈٹ گئے اور شہریوں کو تھانے سے باہر نکال دیا گیااور لٹنے والے شہریوں سے بدسلوکی سے پیش آئے،

مذکورہ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ھے کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی تھانے کی حدود میں 13 شہریوں کو لوٹ لیا گیا، 4 شہری مقدمہ درج نہ ہونے اور پولیس کے رویے سے بد ظن ہو کر پولیس کے اعلی افسران اور بلوچ کالونی تھانے کے افسران کو بدعائے دیتے ہوئے چلے گئے جبکہ 9 شہری 2گھنٹے تک پولیس سے باعث مباعثہ میں مصروف تھے تاہم متاثرہ شہریوں نے ڈی آئی جی ایسٹ عامرفاروقی اورایڈیشنل آئی جی کراچی سے ایس ایچ او بلوچ کالونی کے رویے کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔