عمران مافیا نے مصنوعی طور پر مہنگائی کی ہے،مریم اورنگزیب

295

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام جانتی ہے کہ مصنوعی طور پہ نہیں دانستہ طور پہ عمران مافیا نے مہنگائی کی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٹویٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ہفتے گزر جانے کے باوجود انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی، عوام کا آٹا، چینی چوری کرنے والے عمران مافیا کی تحقیقات ابھی تک ختم نہیں ہوئیں، اب تک عوام کا آٹا، چینی اور روٹی چوری کرنے والوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ مصنوعی طور پہ نہیں دانستہ طور پہ عمران مافیا نے مہنگائی کی ہے، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے آپ کی سربراہی میں عوام کا آٹا اور چینی چوری کی۔