جہلم میں کار پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

479

جہلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں منگلا پل پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے چلتی کار پر فائرنگ کردی جس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانا منگلا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معاملہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔