کیماڑی گیس کے اخراج کے واقعہ کی تحقیقا ت جاری ہے،کمشنر کراچی

362

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی کی سربراہی میں کیماڑی گیس کے اخراج کے واقعہ کی تحقیقات کے بارے میں قائم کی جانے والی انکوئری کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات جاری ہے۔ پیر کو کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ا نکوائری کمیٹی کے ایک اجلاس میں تحقیقات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

بتایا گیا کہ پہلے مرحلہ میں واقعہ کے اسباب اور وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے واقعہ کے بارے میں ہر پہلو سے تمام ضروری اور بنیادی معلومات کو جدید تقاضوں کے مطابق جمع کیا جارہا ہے،

فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ماہرین کی نگرانی میں تمام ضروری معلومات جمع کرنے کا کام جلد از جلد مکمل کریں گے متعلقہ ادارے اپنی اپنی مہارت کو بروئے کار لاکر معلوما ت جمع معلومات پر مبنی رپورٹ کمیٹی کو اگلے اجلاس میں پیش کریں گے،

اجلاس میں ڈائریکٹر جنز اینوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سندھ نعیم احمد،،ایس پی انویسٹی گیشن مختار خاصخیلی، اسسٹنٹ کمشنر ہاربر عبد الرحیم قریشی، جامعہ کراچی ایچ ای جے کے سینئر ریسرچ آفیسر و ٹیکنکل مینجر ڈاکٹرشکیل احمد، ٹریفک مینجر اور آپریشن مینجر سمیت کے پی ٹی کے متعلقہ سینئر افسران، اور دیگر نے شر کت کی،

ا نھوں نے اجلاس کو ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ماحولیات کے ماہر پاکستان میرین اکیڈمی کے وزٹنگ اسکالر راشد عثمانی نے بھی اجلاس میں شر کت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ صورتحال معمول پر آگئی ہے واقعہ کے دو دن کے بعد سے اب تک کسی بیماری اور متاثر ہونے کی شکایت نہیں ملی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ انکوائری کمیٹی تمام پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے۔