وزیراعظم سے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی ملاقات

277

وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید نےعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ملاقات کی،جس میں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بات چیت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے ملاقات کی، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو قانونی امور سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ انور منصور خان کے استعفے کے بعد حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کیا تھا۔