خدمت کا جذبہ ہوتو وسائل مہیا ہوجاتے ہیں،سید عبدالرشید

223

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا جذبہ ہوتو وسائل مہیا ہوجاتے ہیں،معاشرے کی اصلا ح اور علاقائی مسائل کے حل کا بیڑا اٹھانے والا ہی لیڈر کہلاتا ہے،

یہی اچھے لیڈر کی خصوصیت ہے،لوگ اپنے رہنما میں ایمانداری،صلاحیت،جذبہ دیکھنا چاہتے ہیں، لیڈرکے اندر مثبت سوچ، انصاف پسندی،بصیرت، بے غرضی اورعدہ نبھانے کی صلاحیت ہونی چاہیے،الخدمت کے رضاکار ان خصوصیاکی بنا پر معاشرے میں لیڈشپ کے خلا کو پرکررہے ہیں،

ان خیالات کا اظہار رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشیدنے مقامی ہال میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے سالانہ لیڈر شپ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرالخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری،الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدرڈاکٹر مشتاق مانگٹ،سید محمد یونس، نسیم انصاری، معروف ٹرینرسعد زبیری،مظہر منیر،مولانا اسد مدنی اور سلمان علی نے لیڈر شپ اور وسائل کے موضوع اپنے خیالات کا اظہار کیا،

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں سماجی تبدیلی تب واقع ہوتی ہے جب اسکے افراد میں انقلابی تبدیلیاں شروع ہو جائیں،خدمت کا ایسا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ عوام اپنی مدد آپ کے ذریعہ اپنی تقدیر بدلیں اور دوسروں کی مدد کریں،

لوگ فلاح و بہبود کے کاموں سے لا تعلق ہوں گے توسماج جمود اور مسائل کا شکار ہورجائیگا، اس لیے لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کی ضرورت ہے۔الخدمت کے رضاکار وں کوچاہیے وہ فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے ایسے افراد،اداروں اور رہنماؤں کو تلاش کریں جوانسانیت کی خدمت کاجذبہ رکھتے ہوں،

ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کہا کہ الخدمت کا وژن ہے کہ لوگوں کو اس طرح سہارادیاجائے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں، الخدمت کے ذمے داران اورکارکنان بے غرض ہو کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔