صفورا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھتہ خور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار ،

465

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صفورا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھتہ خور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے صفورا کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ملزم عمران کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ اور شہریوں سے چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا،

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم اور اس کا فرار ہونے والا ساتھی گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مارمیں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی تاہم ملزم عمران بھتہ خوری، ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں پہلے بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔