ڈویژنل صدر ق لیگ ناصر بلوچ کی سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

250

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق حیدرآباد ڈویژن کے صدر ناصر بلوچ نے مسلم لیگ ق کے صدر وسابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ق نے ہر سطح پر عمران خان اور انکی حکومت کا ساتھ دیا ہے اور آخر دم تک موجود ہ حکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے مگر حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے ان لوگوں پر نظر رکھے جو حکومت کو بلا وجہ بحرانوں اور آزمائشوں میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور عمران خان کو عوام کی فلاح و بہود اور اپنے منشور پر عمل کرنے کا پورا موقع ملے۔ چودھری شجاعت حسین نے ناصر بلوچ کی پارٹی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔