ٹنڈوالہٰیار:بلدیاتی انتخابت کی تیاری کیلیے جیالوں کو تنظیم سازی کی ہدایت

134

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے سندھ کے صوبائی صدر کو ہدایت جاری کی گئی کہ پورے صوبے میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے جس کے بعد سندھ بھر میں تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کر نے کے لیے تمام اضلاع کے صدور اور علاقوں کے ایم این اے و ایم پی اے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلعوں و تعلقوں کی باڈیاں مکمل کر کے دیں جس کے بعد ٹنڈوالہٰیار میں ضلع کی باڈی کو مکمل کرنے کے لیے ضلع کے پی پی ہائوس اور منتخب نمائندوں نے اپنا فارمولا تیار کر کے ضلعی عہدیداروں کے نام صوبائی قیادت کو ارسال کردیے، جس کے بعد ٹنڈوالہٰیار کے سینئر کارکنوں کی جانب سے اور پی پی کے سینئر رہنما اور آصف زرداری کے قر یبی ساتھی غلام قادر مری ضلعی عہدیداروں کی فہرست کو منانے سے انکار کرتے ہوئے اسے پی پی کے سینئر رہنمائوں سے زیادتی قرار دیتے ہو ئے پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، کوچیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کو اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے منتخب نمائندوں کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی فہرست کو پی پی کارکنان کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے ایسے عمل کو پارٹی کے لیے خطرناک قرار دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور آصیف علی زرداری کے قر یبی ساتھی رئیس غلام قادر مر ی نے نیشنل پریس کلب کی میڈ یا ٹیم سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں نے تنظیم سازی کے عمل میں سینئر کارکنان کو نظر انداز کیا گیا اور ہم سے کو ئی رائے نہیں لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اپنی من مانی کرکے نام دیے گئے ہیں ناموں میں پی پی کا کوئی بھی کارکن نہیں ہے منتخب نمائندوں نے جو بھی نام دیے ہیں انہوں میں کوئی بھی بنیادی کارکن نہیں ہے جب کے اصل کارکنوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے ہائوسز کی طرف سے پانچ پانچ نام دیے ہیں جس کے خلاف میں نے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کو چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر دکھی وقت میں پاکستان پارٹی کے لیے جنہوں نے قربانیاں دی ہیں انہیں بھولنا نہیں چاہیے، پہلا حق ان کا ہے ان کو خالی عہدوں پر مقرر کیا جارہا ہے۔ ضلع میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خالی عہدوں کو بھرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سینئر کارکن کے ناموں کی لسٹ مانگی گئی تھی پر ٹنڈوالہٰیار ضلع کے رہنمائوں کی طرف سے من پسند لوگوں کے ناموں کی لسٹ دی جس کے بعد یہاں کے سینئر کارکن اور پرانے عہدیداروں نے بھیجی گئی ناموں کی لسٹ کیخلاف آواز اٹھائی، تمام شکایتیں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رئیس غلام قادر مری کو پیش کی گئی ہیں، جس کے بعد غلام قادر مری نے کارکنوں کے حق کے لیے پی پی چیئرمین بلاول زرداری کو تمام شکایتیں حل کرنے کے لیے آگاہ کیا ہے۔ پی پی تعلقہ ٹنڈوالہٰیار کے سیکرٹری اطلاعات شوکت خاضخیلی نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی جانب سے جو بھی عہدیدار مقرر ہوں گے ان کو تسلیم کریں گے اور اعلیٰ قیادت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔