ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

98

ڈیرہ مراد جمالی(آئی این پی)سٹی ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی اہم کارروائی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم سے نقب رسی برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات اور ٹاسک پر ایس ڈی پی او/ ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کی سربراہی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی سکندر سعید عمرانی، ایڈیشنل غلام قادر رند پر مشتمل پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث اہم ملزم عنایت اللہ عرف عنو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے آلہ نقب رسی برآمد کرلی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بس اڈے کے قریب ہندو تاجر پیسو مل کے ہول سیل کریانہ مرچنٹ دکان کی چھت سے نقب لگا کر نقدی رقم اور دیگر سامان کی چوری کی واردت ہوئی تھی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات اور ٹاسک پر سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی ۔دریں اثنا ہندو پنچایت اور انجمن تاجران نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہا ہے۔