امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی و دیگر کا اظہار تعزیت

175

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗجنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر یاسین ٗ سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم اور امیر جماعت اسلامی پی پی 14 رضا محمد چودھری نے گزشتہ روز سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی شہر عرفان سعید کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کران کے بھائیوں ڈاکٹر عدنان سعید ٗعثمان سعید اور دیگراعزہ و اقرباء سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے عہدیداران نے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دُعا بھی کی ہے ۔