نوابشاہ ،پی پی کی حکومت میں اسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولیات ناپید

237

نواب شاہ( سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی سندھ سرکار نے عوام کو کتوں کی غذا بنادیا ہے۔ علاج کے لیے کتے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں لاڑکانہ اور نواب شاہ کے اسپتال سمیت مختلف اضلاع کے اسپتالوں میں صحت کی سہولت عوام کو میسر نہیں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے والے خود گندم اور چینی چور ہے۔حیدر آباد میں پیپلزپارٹی کے منظور وسان کے گودام پر چھاپے کے دوران ہزاروں چینی بوریاں ملنا اس بات کا ثبوت ہے پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کی عوام کو خود مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے الزام تحریک انصاف کی حکومت پر ڈال دیتے ہے۔ اس بات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما کاشف قریشی نے جام صاحب پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی دور اقتدار میں قومی اداروں کو نقصان پہنچایا گیا پی ٹی آئی حکومت نے قومی اداروں کو مستحکم کرکے دوبارہ چلنے کے قابل کیا۔ پی ٹی آئی عوام سے کیے گئے وعدے پر آج بھی قائم ہے، قومی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا سیاسی بیمار بیرون ملک علاج کرانے کے بجائے ریسٹورنٹ میں چٹ پٹے کھانا کھانے میں مصروف ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت ترقی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی اولیا کرام کی سرزمین ہے۔پیپلز پارٹی کی نااہل سندھ حکومت کی وجہ سے سخی جام صاحب درگاہ کے عقب میں قدیم قبرستان میں مرنے کے بعد بھی مردے کو سکون نہیں ملا قبرکھدائی پر سیم کا پانی دو فٹ پر آنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔ سندھ سرکار ایل بی او ڈی محکمے کو متحرک کرکے سیم نالوں کے ذریعے سیم کے پانی کی نکاسی کا عمل شروع کرائے، جام صاحب کے شہری تاریخی قبرستان میں اپنے پیاروں کو دفنا سکیں۔