بانی وکی لیکس کی امریکا حوالگی کی درخواست پر سماعت شروع

167

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی کی درخواست پر لندن میں عدالتی کارروائی شروع ہو گئی۔ ابتدائی سماعت میں امریکی وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اسانج نے خفیہ دستاویزات عام کر کے امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ 48سالہ اسانج امریکی حکومت کو 18مختلف جرائم میں مطلوب ہیں، اور الزامات ثابت ہونے پر انہیں کئی برس کی قید ہو سکتی ہے۔