قطب شمالی کے بعد براعظم انٹارکٹیکا میں بھی برف پگھلنا شروع

97

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے منجمد براعظم انٹارکٹیکا میں تیزی سے برف پگھلنے پر گہری تشویش ظاہر کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ناسا نے انٹارکٹیکا کے ایک جزیرے ’ایگل آئی لینڈ‘ کی تصاویر جاری کیں،جو مختلف تاریخوں میں مصنوعی سیارے سے کھینچی گئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک قطبین سے برف پگھلنے کے زیادہ تر مشاہدات قطب شمالی یعنی آرکٹک میں ہوئے اورقطب جنوبی کو محفوظ سمجھا جاتا تھا۔