نئی دہلی: اسٹیشن پر ورزش کرنے سے ٹرین کا ٹکٹ مفت

136

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت کے انند ویہار ریلوے اسٹیشن پر ورزش کرنے کے بدلے مفت ٹکٹ ملنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے ایک ایسی مشین نصب کی گئی ہے، جس پر ورزش کرکے وہ ٹرین کا مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اقدام وزیر ریلوے کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ مسافر صحت مند رہنے کے ساتھ بچت بھی کر سکیں۔ وزیر ریلوے کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ جو مسافر 180 سیکنڈ میں 30 اسکواٹز لگائے گا اسے ٹرین کا مفت ٹکٹ مل جائے گا۔ مودی سرکار نے گزشتہ سال ’’فٹ انڈیا مہم‘‘ کا آغاز کیا تھا۔