ٹرمپ کے دوبار انتخاب میں روس مدد نہیں دے رہا‘ امریکی مشیر

133

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی مشیر قومی سلامتی رابرٹ او برائن کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ روس صدر ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے میں مدد کے لیے کچھ کررہا ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے انٹیلی جنس کی ان رپورٹوں کا جائزہ نہیں لیا، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ماسکو 2020ء کے انتخاب میں دخل اندازی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ وہی پرانی کہانی ہے۔