ن لیگ کسی بھی عبوری حکومت کوقبول نہیں کریگی‘رانا ثنا اللہ

93

اسلام آباد (آن لائن)ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی بھی عبوری حکومت کو قبول نہیں کرے گی، ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کاہوگا، نواز شریف کاآج آپریشن ہے،شہباز شریف مارچ تک پاکستان واپس آجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مولانا نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، ہم ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل سے درخواست ہے کہ جھوٹے مقدمات جن میں ریاست ملوث ہو اس کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔علاوہ ازیںراناثنااللہ نے سوشل میڈیاپر فردوس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کعبے کس منہ سے جائو گی فردوس باجی، شرم تم کو مگر نہیں آتی، سرکاری خزانے پر آپ کا نیا باس بوجھ ہے جو18ماہ سے شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہا ہے، شہباز شریف نے ملک کو 4 میٹروز، اورنج لائن کا تحفہ دیا، آپ نے تو سرکاری بسیں چوری کرکے قومی خزانے پر بوجھ ڈالاہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار، آٹا، چینی چور عمران مافیا قومی خزانے اور ملک پر بوجھ ہے۔