نیو چالی پی ایم ٹی میں آگ لگ گئی نیچے کھڑی سوزوکی کو نقصان پہنچا۔

131

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل نیو چالی پر واقع پی ایم ٹی میں رات گئے آگ لگ گئی جس نے نیچے کھڑی سوزوکی کو بھی جزوی نقصان پہنچایا ، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو چالی روڈ پر رات گئے پی ایم ٹی میں آگ لگ گئی، آگ بے ہنگم تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ نے قریب کھڑی سوزوکی کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچایا ، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،

جبکہ کے الیکٹرک کی گاڑی تاخیر سے پہنچی، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیو چالی روڈ کے پی ایم ٹی پر آگ انٹرنیٹ کیبلز کے باعث لگی، آگ سے پی ایم ٹی اور بجلی کے کیبل کو بھی نقصان پہنچا، حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے کی بجلی بند کر دی گئی، کام مکمل ہوتے ہی علاقے کی بجلی بحال کردی گئی، انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبل کے لیے بجلی کی تنصیبات کا استعمال خطرناک ہے۔