کنیزفاطمہ سوسائٹی میں اسکول وین بچے محفوظ رہے اسکو ل بیگ اور سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،

567

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنیزفاطمہ سوسائٹی میں اسکول وین جب کہ کورنگی میںگاڑی اورلانڈھی میں ایک دکان میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ،آتشزدگی کے تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا سچل تھانے کی حدود میںواقع کنیزفاطمہ کے قریب اسکول وین میں اچانک آگ لگ گئی اس وقت اسکول وین میں 12سے 15 بچے موجود تھے،

جن گاڑی کے ڈرائیور اور راہ گیروں نے فوری پر وین سے اتارلیا جس کے کسی بھی بچے کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں ہوا،آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہچ گیاجس نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا تاہم اس وقت تک وین اور اس کے اندر موجود بستوں اور پانی کی بوتلوں سمیت دیگر سامان جل کرخاکستر ہوچکا تھا۔

پولیس نے وین ڈرائیور ہمایوں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیاجس کو بعد ازں چھوڑ دیا گیا، ادھر کورنگی مہران ٹاو¿ن میںخالی پلاٹ پر جھاڑیوں میں لگنے والی آگ نے قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی اپنی لیپٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی علاقہ مکینو ں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ،لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب مین روڈ کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔