پاک فضائیہ نے 27 فروری نیا نغمہ جاری کر دیا، گلوکار شجاع حیدر نے ” اللہ اکبر“میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

752

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کر دیاہے۔پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمہ ” اللہ اکبر“میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔

27فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا ۔ اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔

اس نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔