ابھینندن کی گرفتاری و جہازوں کی تباہی پر پاک فضائیہ کا نغمہ جاری

548

کراچی : پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 میں پاک فضائیہ  پاکستان میں دراندازی کرنے والے بھارتی جہاز کو تباہ کرتے ہوئے اِن کے ونگ کمانڈر ابھینندان کو گرفتار کرلیا تھا۔

https://youtu.be/Ab-ldCzEtmQ

پاک  فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ نغمے ” اللہ اکبر” میں گلوکار شجاع حیدر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا  تھا۔

پاک فضائیہ نے حملے میں بھارتی فوج  کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔

اس نغمےمیں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔