موٹر وے پولیس نے گمبٹ بائی پاس پر تجاوزات کو ہٹا دیا ۔

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی ساو تھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی موٹر وے سکھر غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی بیٹ 28 گمبٹ میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی شوکت علی بھٹی کی نگرانی میں گمبٹ بائی پاس پر تجاوزات کو ہٹایا گیا ج

س میں متعلقہ اداروں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سکھر ریجن سے ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹیننس ہمراہ ٹیم، ضلعی پولیس اور لوکل انتظامیہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو غیر قانونی تجاوزات سے واگزار کروایا گیا، ڈی ایس پی شوکت علی بھٹی نے اس عزم کو دوہرایا کہ افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کی تمام شاہراہوں کو تجاوزات سے صاف کیا جارہا ہے تاکہ ہائی وے پرچلنے والی ٹریفک کی روانی کو یقینی اور بہتر بنایا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تجاوزات ہٹانا صرف اداروں کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام شہری بھی اپنی اخلاقی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ایسی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ نیشنل ہائی وے پر دیگر علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔