شارع فیصل پر شادی سے واپس آنے والی گاڑی روکنے پر گارڈ کی فائرنگ ٹریفک پولیس اہل کار زخمی ۔

314

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر شادی سے واپس آنے والی گاڑی روکنے پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہل کار زخمی ہو گیا، نجی سیکورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل کارساز کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ٹریفک پولیس کے کا نسٹبل شاہد نے شادی سے واپس آنے والی ایک گاڑی کو قانون کی خلاف ورزدی پرروکا جس پر کار سوار افراد نے ٹریفک اہل کار پر تشدد کیا اورایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جس سے کانسٹبل شاہد زخمی ہو گیا، بہادر آباد پولیس اسٹیشن میں اقدام قتل سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 65/2020 ٹریفک پولیس کے زخمی اہلکار شاہد کی مدعیت میںدرج کیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ شادی سے واپس آنے والی گاڑی کو روکنے پر متعدد افراد نے ٹریفک اہل کار پر تشدد کیا اور مسلح شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ بی ایم ڈبلیو میں سوار گارڈ نے کی جس سے اہل کار زخمی ہوا۔پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ شادی سے واپس آنے والی گاڑی کو روکنے پر کی گئی، اس دوران مسلح شخص نے پستول سے فائرنگ کی، تشدد کرنے والے 10 سے زائد افراد میں سے 2 مسلح تھے،

فائرنگ سے ٹریفک اہل کار زخمی ہوا تو اسے فوری طبی امداد کے لیے ساتھی اہل کار نے جناح اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ بہادر آباد تھانے میں زخمی اہل کار شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔