انگلی کےاشاروں پرمعیشت کابیڑہ غرق کرناشہباز شریف کاہی کمال تھا، فردوس عاشق

271

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ دماغ کےبجائےانگلی کےاشاروں پرمعیشت کابیڑہ غرق کرناشہباز شریف اورسمدھی جی کاہی کمال تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ وطن واپس کب آرہے ہیں؟ ریموٹ کنٹرول سے جماعت اور اپوزیشن چلانے والےشہباز شریف نرالے حکمران ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ شہباز شریف آصف زرداری کو گھسیٹنے جیسی بڑھکیں مارا کرتے تھے، لیکن انہوں نے 10 سال مائیک ہی گرائے ہیں ،شہباز شریف کولمبے بوٹ پہن کرپانی میں اتر کر شعبدہ بازی کے علاوہ آتاہی کیا ہے؟ شہباز شریف نے 6 مہینوں میں بجلی نہ آئے تو نام بدل دینا کے نعرےہی لگائےہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے راناثنا اللہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ راناصاحب حکومت کےبارے میں سوچنےکے بجائےمنشیات کیس کی فکرکریں،کیس میںابھی ضمانت ہوئی ہے ، رانا ثنااللہ ابھی کیس سے بری نہیں ہوئے ہیں۔