غریب کے لیے اے سی بوگی کا ٹکٹ 300 روپے ہوگا، شیخ رشید  

305

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ہی گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ سترسال میں کسی نے نہیں سوچا کہ روڈ کی کیا حالت ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم کی حکومت کا سب سے بڑا کام ایم ایل ون کو مکمل کرنا ہوگا جبکہ ایک دو ماہ کے اندر ریلوے میں انقلاب آرہا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ایم ایل ون کو جلال آباد تک لے کر جائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شٹل ٹرین 6 بار گوجرانوالہ اور لاہور کے درمیان چلے گی، گوجرانوالہ تا لاہور ایکسپریس کاٹکٹ 100 روپے رکھا ہے جبکہ  اے سی بوگی کا ٹکٹ 300 روپے ہوگا۔

وزیر ریلوے نے چینی صدر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں دنیا کی بڑی شخصیت ایم ایل ون کی بنیاد رکھے گی جبکہ اس منصوبے سے پاکستان کی عوام کے لیے 1لاکھ نوکریا پیدا ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے مقامی ٹریک کی حالت کو بھی بہتر کیا جارہا ہے، شٹل ٹرین کے باعث تاجروں کو بے حد فائدہ ہوگا۔