زہریلی گیس پھیلنے کے واقع دو ہفتے بعد ملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔

312

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائدکے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کے واقعے پرملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کا واقعے کے 2 ہفتے گزرنے کے بعد اعلی پولیس حکام نے ملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔

زہریلی گیس پھیلنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی ٹیم بھی بنادی گئی ہے۔ ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

ایس پی کیماڑی عمران خان، ایس پی انویسٹی گیشن مختیار خاصخیلی، ایس ایچ او جیکسن اور انسپکٹر جیکسن پولیس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ تشکیل دی گئی ٹیم ہر جمعے کو کی جانے والی تفتیش پر بریفنگ بھی دے گی۔