اغواءہونے والی نو ماہ کی بچی کا ڈراپ سین فاطمہ پانی کے ٹینک سے تشوشناک حالت میں مل گئی،

295

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی کے ایک مکان مبینہ طور پر اغواءہونے والی نو ماہ کی بچی کا ڈراپ سین ہو گیا، نو ماہ کی بچی فاطمہ پانی کے ٹینک سے مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود ناتھا خان گوٹھ میںواقع مکان نمبر ڈی 161سے نو ماہ کی فاطمہ عزیزنامی بچی اغوا ئ ہونے کے شبے میں ورثائ نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کردیا تھا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ بچی کے ماموں ذاکر شاہ کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا،اہل خانہ کے مطابق بچی کے اغواءکا واقعہ اتوار کے دن پیش آیا تھا، دو برقعہ پوش عورتیں گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر گھسیں،برقعہ پوش خواتین جب گھر میں داخل ہوئیں جب مغویہ کی والدہ بڑی بیٹی کو نہلارہیں تھیں اورنو ماہ کی فاطمہ بستر پرلیٹی تھی،

مبینہ اغواءکار عورتوں نے نو ماہ کی فاطمہ کو گود میں لیا اور باآسانی فرار ہوگئیں، اہلخانہ کے مطابق بچی کی ماں نے آہٹ پر شور مچایا تاہم مبینہ اغواءکار گلی کے کونے پر پہنچ چکی تھیں،اغواءکار عورتوں نے گلی کے کونے سے مڑ کر دوڑ لگا دی، گلی کے کونے پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں دو برقعہ پوش اغوا کاروں کی عکس بندی بھی کی گئی تھی ، جبکہ پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کرکے عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کی تلاش بھی شروع کردی تھی،

لیکن نو ماہ کی بچی فاطمہ کے گھر سے اغواء ہونے کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب نو ماہ کی فاطمہ گھر کے واٹر ٹینک میں پائی گئی، بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو واٹر ٹینک سے نکالا، بچی کے مبینہ اغوائ میں دو برقعہ پوش مشتبہ خواتین کو ملوث قرار دیا جارہا تھا،ننھی فاطمہ دوپہر کو گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی، واضع رہے کہ ننھی فاطمہ کے اغوائ کا مقدمہ سہ پہر تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہوا تھا۔