بونیر میں ہلاکتیں حکومتی بے حسی کا نتیجہ ہے‘صدراین ایل ایف

147

راولپنڈی (نمائندہ جسارت) صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ بونیر میں ماربل کی کان میں اندوہنا ک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتیں اور بڑی تعداد میں مزدوروں کے زخمی ہونے کا واقعہ افسوسناک اورحکومتی غفلت و بے حسی کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں مزدوروں کے لیے سیفٹی کے اقدامات کرتی ہیں لیکن پاکستان کے نا اہل حکمران محنت کشو ں کے لیے سیفٹی آلات فراہم کرتی ہے نہ ہی ان کی نظر میں محنت کشوں کی جان کی کوئی قیمت ہے۔انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتکب افرادکے خلاف موثرکارروائی سمیت مزدوروں کے اہلخانہ کی کفالت کا موثر انتظام کیا جائے۔