کرپشن کے وائرس نے پاکستان کو کھوکھلا کیا،عثمان بزدار

302
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مظفر گڑھ میں ہیڈ پنجند بیراج کے دورے پر مزدوروں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کیے ،سابق ادوار میںکرپشن کے وائرس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا،اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔ میانوالی میں 2020 ء کی شجر کاری مہم کے تحت کندیاں جنگلات کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 26 ارب روپے کی لاگت سے 4 برس میں 50 کروڑ پودے لگائے جائیں گے،رواں برس پنجاب میں 10کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، کندیاں کا جنگل 20 ہزار ایکڑ پر مشتمل تھا، ساڑھے 5 ہزار ایکڑ پر پہلے ہی جنگلات موجود ہیں،4 سال میں 5 ہزار ایکڑ پر40لاکھ درخت لگائے جائیں گے ۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ نے پلکن کا پودا لگایا،تقریب میں اسکول کے 1200 بچوں نے بھی پودے لگائے-صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ لکڑی چوری کرنے پر جرمانے میں 5 گنا اضافہ کیا گیا ہے – انہوںنے کہا کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں اس وقت 5 کروڑ 19 لاکھ پودے موجود ہیں جو ارزاں نرخوں پر دیے جائیں گے۔