جماعت اسلامی خواتین ضلع شرقی کے تحت سابقات جمعیت کی نشست

112

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شرقی کی ناظمہ ندیمہ تسنیم نے کہا ہے کہ بامقصد زندگی اور بے مقصد زندگی کے فرق کو اسلامی جمعیت طالبات کی کارکنان سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔ جمعیت سے تربیت حاصل کرنے والی طالبات اپنی تربیت کو عملی زندگی میں استعمال کریں اور اجتماعیت میں شامل ہوجائیں ۔وہ جماعت اسلامی ضلع شرقی کے دفتر میں سابقات جمعیت کے اعزاز میں ایک نشست سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ آپ کہیں بھی ہوں ہمت نہ ہاریں ،اپنی کوششوں سے ماحول موافق بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ تقریب سے نائب ناظمہ ضلع شرقی ثروت شمیم نے بھی خطاب کیا۔