پاکستان نے دنیا میں قیام امن کیلیے بھرپور کردار ادا کیا ‘ آرمی چیف

537
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ مراکش کے وزیر دفاع عبدالفتح سے ملاقات کررہے ہیں ؎

راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ سرکاری دورہ کیا‘ انہوں نے مراکش کے وزیر برائے قومی دفاع عبدالطیف لودھائی اور انسپکٹر جنرل رائل آرمڈ فورسز جنرل عبدالفتح لوراک سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکورٹی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر ہے، اس نے اس جنگ میں قربانیاں دیں‘ خطے اوردنیا کو پرامن بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ انتہائی مشکل حالات میں کھڑا رہا اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔ بعدازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے رائل کالج آف ہائر ملٹری ایجوکیشن کا دورہ کیا‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا۔