وفاقی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی: وزیراعلیٰ سندھ

403

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی، حکومت کے اپنے ممبران وزیراعظم عمران خان کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی جمہوری طریقے سے حکومت کی تبدیلی پریقین رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی کیونکہ عمران خان کے اپنے ساتھی ہی انہیں ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے، حکومت کے اتحادی بھی ان سے ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے واضح کر دیا ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے، وزیراعظم نے آٹے اور چینی کے بحران میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

آخر میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اور آئینی طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔