پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے،آرمی چیف

375

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مراکش کے وزیر دفاع عبدالطیف لودی اور رائل آرمڈ فورسز کے آئی جی جنرل عبدالفاتح لورک سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کےدرمیان سیکیورٹی تعاون،مشترکہ ٹریننگ اورانسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل کالج ہائر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیاجہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئےآرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے،خطے اور دنیا کے امن کے لیے قربانیاں دیں، پاکستان مراکش کے ساتھ مشکل وقت میں ہمیشہ کھڑا رہے گا۔