القاعدہ ،داعش و دیگر گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ، افغان صدر

104

کابل(آن لائن )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تشدد میں کمی کے معاہدے کا اطلاق شروع ہوگیا ہے مگر القاعدہ، داعش اور دیگر گروہوںکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ معاہدے کے اطلاق سے متعلق افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے تشدد میں کمی کے آغاز کے لیے رات 12 کا وقت مقرر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محتاط انداز اپنانا ہو گا اور افغان سیکورٹی فورسز صورتحال کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں، طالبان کے علاوہ القاعدہ،داعش اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تشدد میں کمی سے یہ ظاہر ہو گا کہ طالبان کسی بھی دستخط سے قبل اپنی فوج پر قابو رکھتے ہیں اور نیک نیتی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔