امریکا، طالبان معاہدے سے افغانستان میں امن آئیگا‘ قاسم سوری

170

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے‘ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات اور امن معاہدہ قابل ستائش ہے‘ امید ہے کہ اس معاہدے سے افغانستان میں امن آئے گا‘ پاکستان میں بھیحالات سازگار ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے جو مشکلات حائل ہیں‘ ان پر جلد قابو پا لیں گے‘ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے‘ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں مہنگائی پر قابو پانے اور غریبوں کو یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے سستے داموں اشیا فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔