امریکہ کو بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی بل پر گہری تشویش ہے،وائٹ ہائوس

258

وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی بل پر گہری تشویش ہے۔

وائٹ ہائوس کے حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی امریکہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران مودی کے ساتھ مذہبی آزادی کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

امریکی حکام نے کہا کہ مودی حکومت کو بھارت میں موجود اقلیتوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرنا چاہیے،بھارتی آئین بھی اس بات کا متقاضی ہے کہ تمام مذاہب کو برابر تصور کیا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مودی کیساتھ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھی اٹھائیں گے، تمام ممالک بھارت میں مذہبی آزادی اور برابری کا سلوک دیکھنا چاہتے ہیں، ملاقات میں پاکستان کے ساتھ تنائو کم کرنے اور دو طرفہ مذکرات پر زور دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ پاکستان اور  بھارت پر زور دیں گے کہ ایسے اقدامات اور بیانات سے گریز کریں جن سے علاقے میں کشیدگی بڑھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو انڈیا کے 2 روزہ دورے پر ہوں گے۔