کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہے: وزیراعظم

370

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہے، اگر بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہوجاتا۔

بیلجیئن ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور ہندوتوا کے نظریے سے متاثر ہے، مودی حکومت نے کشمیری نوجوانوں کو جیل میں بند کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت میں ایک سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا۔

کرکٹ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک چلانے اور کرکٹ کھیلنے میں بڑا فرق ہے، اپنی ناکامی سے خوفزدہ نہیں ہوں، کامیابی دنیا اللہ کے ہاتھ میں ہےمیں بس کوشش کر رہا ہوں۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے افغانستان کے حوالے سے گفتگو کی کہ افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہوسکے گا۔