قائد آباد پولیس کی کاروائی سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ3 ساتھیوںسمیت گرفتار

520

کراچی( اسٹاف رپورٹر)قائد آباد پولیس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی رہزنی سمیت درجنوں سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ قائد آباد پولیس نے مہران ہائی وے سچل سرمست ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور رہزنی سمیت درجنوں سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان ذاکر ولد بختیار، رحیم شاہ ولد عبدالرحیم اور اختر حسین ولد زارون شاہ کو گرفتار کرلیا ،

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 غیر قانونی ٹی ٹی پستول بمعہ لوڈ میگزین ، 2 موٹر سائیکلیں اور چھینے گئے 70 ہزار روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔