نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں، اسد عمر

536

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں ہے،

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں ہے، انشااللہ نیا پاکستان بھی بنیگا اور نیا کراچی بھی ضرور بنے گا،

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کراچی کو نیا کراچی بنائیں گے، کراچی کے عوام کو بہتری کے لیے مساوی وسائل،اختیارات ملیں، مقامی نظام کی تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے،

یاد رہے کہ رواں ماہ 9 فروری کو وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانتے ہیں کہ مہنگائی بڑھ گئی اور لوگ پریشان ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہر حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کو تیار ہیں،

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔ کے فور منصوے سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ التوا کا شکار ہے، منصوبے کا جلد آغاز ہوجائے گا۔