ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان

427

‏کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات پر ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے اونر جاووید آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمی کے حصے میں آیا کہ اسکے کپتان ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ  سے نوازا جارہا ہے۔ہم اللہ تعالی کے بارگاہ میں سجدہ شکر کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کیلئےشکر گزار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت 23 مارچ کو ڈیرن سیمی کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی وہ واحد کھلاڑی جنھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر 2017 میں پی ایس ایل فائنل پاکستان کھیلنے آئے اور شائقین کرکٹ میں گھل مل گئے ۔

اس سےقبل ڈیرن سیمی کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور ملک میں کرکٹ بحالی کیلئے  پشاور زلمی کے ساتھ مل کام کررہے ہیں۔