حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے،فواد چوہدری

278

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائ بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کیلئے شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے ان کا دل بھر چکا ہے،حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔