شادی کی تقریب میں آتش بازی دولہا کا بھائی گرفتار،

517

کراچی( اسٹاف رپورٹر) رات گئے تیموریہ پولیس نے شادی کی تقریب میںآتش بازی کرنے پر دولہا کے بھائی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ،

تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو نارتھ ناظم آباد بلاک N سروس روڈ پر شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر دولہا کے بھائی آصف علی ولد شوکت علی کو گرفتار کر کے قبضے سے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا،

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آصف علی انصاری عوامی مقامات پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے قانون کی کھلی خلاف ورزی کر رہا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم دولہے کا بھائی ہے تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر107/2020درج کر لیا گیا۔