عدالت عظمی کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا، کمشنر کراچی

645

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تجاوزات کے خلاف عدالے عظمی کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے ہفتے کو کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کا جائزہ لیا اور کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ڈاکٹر سیف الرحمان اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ان کے ہمراہ دورہ کیا ہے،

میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی ڈپٹی کمشنر جنوبی،شرقی اور لینڈ ڈائریکڑز کی کمشنر کو بریفنگ تجاوزات کا جائزہ لیا اور کارروائی کے لیے احکامات جاری کیے ہیں کمشنر نے کہا کہ عدالت عظمی کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا،

انہوں نے باغ ابن قاسم، کڈنی ہل پارک، ہل پارک،شاہراہ قائدین نالہ پر تعمیرات، رائل پارک بلڈنگ اورپلاٹ ایس ٹی 21 بلاک فائیو کلفٹن پر تجاوزات کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنرز اور بلدیہ عظمی اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے کمشنر کراچی کو تفصیلات سے آگاہ کیا،

میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکڑ سیف الرحمان نے بتایا کڈنی ہِل پارک سے تجاوزات کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔