مسلم لیگ (ن) کا عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان

623

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے لیے تلاش گمشدگی کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عثمان بزدار 17 ماہ کے دوران صرف 6 بار صوبائی اسمبلی میں آئے، عثمان بزداراس سمبلی کاراستہ بھول گئےجس اسمبلی نےوزیراعلیٰ منتخب کیا، اب ان کے لیے اشتہار جاری کرنا پڑے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 17ماہ میں عثمان بزدارنےشاپنگ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا، آپ کوشاپنگ کرنےکےلئےنہیں عوام کےمسائل حل کرنے کےلئےوزیراعلیٰ بنایا، وزیراعلیٰ پنجاب نہ اسمبلی آتےہیں نہ عوام کاسامناکرنےکی ہمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بزدارصاحب جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں، اوپربڑابزداربیٹھاہےنیچےچھوٹابزداربیٹھاہے، وفاق اورپنجاب میں دونوں بزدارکی کارکردگی ایک جیسی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوطیب اردوان اسپتال کادوبارہ افتتاح کرتےشرم آنی چاہیے، عمران خان جب اپوزیشن میں تھےتوکہتےشہبازشریف ہسپتال نہیں بنا رہے، شہبازشریف کےمنصوبوں کےباربارافتتاح کرنےکی بجائےاپنامنصوبہ شروع کریں۔